fahad-mustafas-tweet

فہد مصطفی کا ٹویٹ

فہد مصطفی کا ٹویٹ

شوبز انڈسٹری کی مشہور ستارے فہد مصطفی جو کہ ایک نجی چینل کے مشہور گیم شو کے ہوسٹ بھی ہیں اور اپنی شوخی حرکتوں کی وجہ سے کافی بد نام ہیں۔ ان کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ یہ اپنے پروگرام میں بہت غیر ضروری سر گرمیاں کرواتے ہیں مگر ایک خبر نے سب کو حیران کر دیا کہ جناب نے ماں باپ کو ریکوسٹ کی ہے کہ اپنے بچوں کو ٹک ٹاک سے دور رکھیں یہ ایک غیر ضروری سر گرمی ہے۔

یہ پیغام اُنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر دیا ہے۔ ان کی اس پیغام کی وجہ سے بہت سی باتیں ہو رہی ہیں کہ جو بند ہ اپنے پروگرام میں ہوچھی حرکیتں کرواتا ہے وہ بچوں کے ماں باپ کو منع کر رہاہے کہ ٹک ٹاک ایک غیر ضروری سرگرمی ہے۔ٹک ٹاک وہ نشہ ہے جو کہ بہت سے نوجوانوں کو اپنی زد میں لے چکا ہے

۔ اس ایپ کی وجہ سے بہت سے لوگ موت کے گھاٹ اُترئے ہیں کچھ دن پہلے ایک لڑکا ویڈیو بناتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہواہے۔ ٹک ٹاک ایک غیر ضروری سر گرمی کی ساتھ ساتھ ایک سرکاری سر گر می بھی بناتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے بہت سے وزراہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کے ساتھ ویڈیوز میں نظر آتے ہیں۔ آج کل فیاض الحسن چوہان صاحب اسی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

یاد رہے فہد مصطفی نے ٹوئٹ کیا ہے مگر اپنی غیر ضروری سر گرمیوں کو پروگرام کا حصہ قرار دیتے ہیں اُن کے شو میں جو حرکیتں ہوتی ہیں وہ حرکیتں شاید ٹک ٹاک سے بھی بُری ہیں مگر اپنے گیر بان میں کون دیکھتا ہے یہاں یہ سوال بھی پیدا ہوتا ہے کہ کیا گیم شو میں ہونے والی حرکیتں غیر ضروری سر گر میا ں نہیں ہیں جو شاید اخلاقیات سے بھی گر ی ہوئی ہوتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں