hajrah-saeed-butt

حاجرہ سعید بٹ

حاجرہ سعید بٹ

اولاد نیک ہو تو ماں باپ کے کلیجے کی ٹھنڈک ہوتی ہے۔ یہ اولا د ہی واحد اثاثہ ہوتی ہے جو ماں باپ کا نام روشن کرتی ہے اور معاشر ے میں ان کو فخر سے جینا سکھاتی ہے۔ پاکستان سے باہر بہت سے پاکستانی بہن بھائی مقیم ہیں جو پاکستان سے دور رہتے ہوئے بھی اپنی اولاد کو پاکستان کے کلچر اور تہذیب سے جڑے ہوئے ہیں۔ یہ بات پتھر پر لکیر کی طرح پکی ہے کہ پاکستانی کہیں بھی ہوں وہ اپنے مذہبی رکھ رکھاو کو کبھی نہیں بھولتے۔ امریکہ میں مقیم سعید بٹ اور رفعت بٹ عرصہ دراز سے نیوجرسی امریکہ میں مقیم ہیں انہوں نے اپنی اولاد کو امریکی کلچر کے زیادہ قریب نہیں جانے دیابلکہ اس کلچر میں رہتے ہوئے بھی اپنی اولاد کو پاکستان سے جوڑے رکھا ہے۔ لفظ حاجرہ کے معنی بہت عمدہ اور اعلی کے ہیں تو اسی نسبت سے اللہ جی نے سعید بٹ اور رفعت بٹ کو ایک بیٹی حاجرہ سعید بٹ جیسی رحمت سے نوازا ہے۔ حاجرہ نے راییڈر یونیورسٹی سے تعلیم لی۔ اس کے بعد سپشل ایجوکیشن اور ایلمنٹری ایجوکیشن میں سرٹیفکیٹشن لی۔امریکہ میں مقیم پاکستان کی اس ہنر مند بیٹی نے راییڈر یونیورسٹی سے لیڈرشپ ڈویلپمنٹ کی ڈگری لینے کے بعد لیڈرشپ کی سر ٹیفیکشن لے کر پاکستان کا نام روشن کیا اور اپنے ماں باپ کا سر فخر سے بلند کیا۔

 سعید بٹ اور رفعت بٹ بیٹی کی حاجرہ بٹ

لوگوں کے لئے درد دل رکھنے والی اس حاجرہ 2016 سے لے کر بطور سپشل ایجوکیشنسٹ ہیملٹن، ایسٹ ونڈسر،برنسورک میں اپنے فرائض سر انجام دیں رہی ہیں۔ حاجرہ بطور ٹیچر برنسورک پبلک سکول میں بھی اپنے فرائض سر انجام دیں رہی ہیں۔

پاکستانی ہونے کے ساتھ ساتھ اردو ادب سے لگاوُ بھی رکھتی ہیں اسی لئے نیوجرسی امریکہ کے سب سے بڑے پروجیکٹ سٹار ٹاک ہند ی ا ردوپروگرام کی2010 سے باقاعدہ ممبر ہیں۔ حاجرہ نے بطور طالب علم اس پروجیکٹ کو جوائن کیا تھا اور آج بطور ٹیچر اسسٹنٹ اس پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔ان کی کارگردگی کو دیکھتے ہوئے ان کو این وائے یو بھی بھیجا گیا۔ حاجرہ نے ویسٹ ونڈسر پلینسبورو میں بطور ٹیچر اسسٹنٹ کام کیا۔ ان کی پروجیکٹ ہیڈ نصر ت سہیل کا کہنا ہے کہ حاجرہ میں ہمیشہ سکھنے کی لگن رہی ہیں۔

حاجرہ سعید بٹ

حاجرہ کی والدہ رفعت بٹ صاحبہ بھی امریکہ کی اسلامک کمیونٹی کی ممبر ہیں اور ہر وقت قران کی تلاوت کر تی ہیں تو اپنی والدہ کے اسلام کے اس ذوق کو دیکھتے ہوئے حاجرہ اسلامک سیڈیز اور قرآنک سیڈیز کی بطور ٹیچر اسسٹنٹ کام کر تی ہیں اور نیوجرسی مسجد کی سیکیورٹی ٹیم کا حصہ بھی ہیں اور بہت جلد اس ٹیم کی لیڈر بھی بننے والی ہے۔
پاکستان سے دور رہتے ہوئے بھی حاجرہ نے اپنے دل سے قرآن اور اسلام کی روشی کو ختم نہیں ہونے دیا۔ ایسے ہی لوگ ہیں جو پاکستان سے باہر رہ کر ثابت کرتے ہیں کہ ہم ہیں ہنر مند پاکستان کے ترجمان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں