rumi-child-star

رومی چائلڈ سٹار

رومی چائلڈ سٹار

ڈرامہ سریل میرے پاس م ہو آج کل شہرت کی بلندیوں کو چھورہا ہے۔ عائزہ، عدنان، ہمایوں اور سویرا ندیم کے ساتھ ساتھ چائلڈ سٹار رومی بھی اپنے لئے شہرت کے دروازے کھول چکا ہے۔ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ میرے پاس تم ہو کی ساری کاسٹ ایک طرف اور رومی ایک طرف۔ یہ ڈرامہ اب اپنے آخری مراحل کی طر ف گامزن ہے اور اگلے ہفتے اس کی آخری قسط پیش کی جائے گی۔ یہ ڈرامہ پاکستانی میڈیا انڈسٹری کا واحد ڈرامہ ہوگا جس کے ختم ہونے کے بعد ناظرین افسردہ ہو ں گے۔

رومی چائلڈ سٹار
رومی چائلڈ سٹار

چائلڈ سٹا ررومی نے اس سیریل سے کامیابیاں سمٹنے کے بعد اب ایک ویب سیریز میں حصہ لیا ہے۔ پاکستان کی مشہوراداکارہ یاسرا رضوی نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی اور سرمد کھوسٹ اور رومی کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ ہم اکثر ایک کہاوت سنتے ہیں کہ قسمت خوش قسمت لوگوں کے دروازے پر دستک دینے ضرور آتی ہے تو رومی کا شمار ان لوگوں میں ہو تا ہے جن کے دروازے پر قسمت نے دستک د ی ا ور ان پر رومی کی معصومیت دیکھ کر اس پر مہربان ہوگی۔

تو ہم یہ امید لگا سکتے ہیں کہ مستقبل قریب میں رومی ایک چائلڈ سٹار کیٹگیری سے نکل کر ایک سپر سٹار بن جائے گا۔اس ڈرامے کی کامیابی کے بعد رومی نے ویب سیریز میں کام کر رہاہے تو آگے کتنے ڈرامے کتنی کامیابیا ں ان کی منتظر ہیں یہ کوئی جانتا۔اس میں کوئی شک نہیں کہ میرے پاس تم ہو کی ساری کی ساری کاسٹ نے اس ڈرامے کی بعد مزید کامیابیا ں سمٹی ہیں اور پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کو ایک با پھر سے رونق بخشی ہے۔
یاد رہے کہ رومی کے کیر ئیر کا آغاز اس ڈرامے سے ہوا جس نے ٹی وی انڈسٹری کے بعد سوشل میڈیا کی ٹرینڈنگ کا رکارڈ بھی توڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں