nasir-saleem-deputy-chief

ناصر سلیم ڈپٹی چیف

ناصر سلیم ڈپٹی چیف

ناصر سلیم ڈپٹی چیف

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ آگژلری میں پاکستانی ناصر سلیم ڈپٹی چیف کے عہدے پر فائز ہوگئے اس موقع پر نیویارک میں موجود پاکستانیوں کا کہنا تھا کہ ناصر سلیم نے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ناصر سلیم پہلے انسپکٹر کے عہدے پر تھے ان کی پرفارمنس کو دیکھتے ہو ئے ان کو ڈ پٹی چیف کے عہدے پر ترقی دی گی ہے۔۔ نیویارک کے پولیس ڈیپارٹمنٹ میں والنٹئیرخدمات انجام دینے والے آگژلر ی پولیس کے ڈیپارٹمنٹ سیطویل عرصے س سے وابستہ اور طویل خدمات انجام دینے والے اس ہنر مند پاکستانی ناصر سلیم کی تقریب حلف برداری آگژلری پولیس کے ہیڈ آفس منعقد ہوئی جہاں کمانڈنگ آفیسر ڈپٹی انسپکٹر ریا نے ناصر سلیم سے ان کے عہدے کا حلف لیااور ان کی خدمات کو سراہاہ۔
اس موقع پر موجود نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کچھ اور پاکستانی پولیس آفیسرز کیپٹن عدیل رانا اور لیفٹنٹ ضیغم عباس کو ڈپٹی چیف کے بیج لگائے اور ان کی بھی خدمات کو سراہاہ گیا۔تقریب میں موجود امریکی پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی مقامی شخصیات کے ساتھ ناصر سلیم کے آگژلری پولیس مین ساتھیوں نے بھی شرکت کی اور ان کو نیک خواہشات سے نوازا۔

ناصر سلیم ڈپٹی چیف

ناصر سلیم کے رشتے داروں اور ان کے ساتھیوں نے ان کی کامیابی اور ترقی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پوری کمیونٹی کا نام روشن کیا ہے اورثابت کیا ہے کہ ناصر سلیم واقعی ہنر مند پاکستان کے ترجمان ہیں اور کمیونٹی کو ان پر فخر ہے۔ ڈپٹی چیف ناصر سلیم جب تقریب سے خطاب کرنے آئیتو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آبدیددہ ہوگئے اور اپنا خطاب پورا نہ کر سکے۔اس موقع پر وہ اپنے دوستوں اور پولیس کا شکریہ ادا کرتے رہے۔انہوں نے کہا کہ میں جہاں بھی رہوں میرادل پاکستان میں ہے۔اس موقع پر موجود پاکستانی پاکستان زندہبا کے نعرے لگاتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں