shahbaz-sharif-has-no-place-in-pml-n

شہباز شریف کی پی ایم ایل این میں کوئی جگہ نہیں

شہباز شریف کی پی ایم ایل این میں کوئی جگہ نہیں

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے جدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزراعلی میاں شہباز شریف کی پارٹی میں کوئی حییثت نہیں۔ن لیگ کو جو ووٹ ملتا ہے وہ میاں نواز شریف کی وجہ سے ملتا ہے۔ اختلافات تمیز کے دائرے میں ہونے چاہییں۔ ذاتیا ت پربات نہ کریں۔

شہباز شریف کی پی ایم ایل این میں کوئی جگہ نہیں

ان کا مزید کہنا تھاکہ نعیم الحق کی وفات پر بہت دُکھ ہوا ان کے جانے سے عمران خان کے کندھوں پر اور ذمہ داری پڑ گئی ہے۔ پی ٹی آئی کا مسلم لیگ ق کے ساتھ اتحاد کروانے میں مرحوم نعیم الحق کا ہاتھ تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کی معاشی حالت بہت بگڑ چکی ہے ہمارے مثبت مشوروں کو عمران خان صا حب مذاق سمجھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

شہباز شریف کی پی ایم ایل این میں کوئی جگہ نہیں” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں