famous-company-apple-is-also-a-victim-of-corona

مشہو ر کمپنی ایپل بھی کورونا کا شکار

مشہو ر کمپنی ایپل بھی کورونا کا شکار

چین میں کورونا وائرس کی وبائکے بعد آئی فون ایپل کے شیئرز میں دو فی صد کمی آگئی۔

معروف ٹیکنالوجی کمپنی نے خبردار کیا تھا کہ چین میں خطرناک وائرس پھیلنے سے سپلائی چین کو کافی نقصان ہوا ہے اور اسی بنا پرموجودہ سہ ماہی کے دوران آئی فون کی فروخت میں کمی آنے کاخطرہ بھی ظاہر کیا گیا تھا۔ یہ اطلاع ملنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ایپل کے حصص کی خریدوفروخت میں 30ارب ڈالر کی کمی واقعی ہوئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سہ ماہی میں آئی فون کی دستیابی میں آنے والی رکاوٹوں کے بعد آئندہ سہ ماہی میں اس کی یمانڈ میں مزید کمی آنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں