ali-zafars-new-song-regarding-psl

علی ظفر کا پی ایس ایل کے حوالے سے نیا گانا

علی ظفر کا پی ایس ایل کے حوالے سے نیا گانا

علی ظفر کے فینز کی کوششیں رنگ لے آئیں، سوشل میڈیا پرپی ایس ایل فائیو کے گانے پر لوگوں کی تنقید کے بعد علی ظفر نے اپنے طور پر نیا گانا تیار کرنے کا کام شروع کیا۔

مداحوں نے علی ظفر سے پی ایس ایل کا گانا بنانے کی خواہش کا اظہار اس وقت شروع کی جب پی ایس ایل کی لانچنگ میں آفیشل گانا پورا نہ چلانے پر علی عظمت نے انٹرویو دیا اورصورتحال کا ذمہ داراپنے مخالف گلوکاروں کو قرار دیا جب کہ اس الزام کے جواب میں علی ظفر نے سوشل میڈیا پرایک ویڈیو جاری کی۔

جس کے بعد علی ظفر نے اپنے فینز کی جانب سیپی ایس ایل کیلئے اپنے طور پر گانا بنانے کی فرمائش پوری کرتے ہوئے اس گانے کا ٹیزز ”بھائی آرہا ہے“ اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردیا جس کا ان کے چاہنے والوں کو شدت سے انتظار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں