the-good-news-is-when-5g-technology-is-coming-to-pakistan

خوشخبری پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کب آرہی ہے

خوشخبری پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کب آرہی ہے

پی ٹی اے نے ابتدائی بنیادوں پرموبائل آپریٹرز کو اسپیکٹرم فراہم کر کے پاکستانی عوام کوآنے والی نئی ٹیکنالوجی کو ’چھونے اور محسوس‘ کرنے کا موقع فراہم کرکے ایک اہم قدم بڑھایا۔ مگر یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہم فائیو جی کے لیے تیار ہیں؟ دنیا بھر میں فائیو جی کے حوالے سے پہلے ہی تیاریاں عروج پر ہیں۔ فائیو جی کے آغازکے لئے پانچ بنیادی ’اجزا‘ درکار ہوتے ہیں: اسپیکٹرم، ریڈیو بیس اسٹیشن، آپٹک فائبر کیبلز، یوزر ڈیوائسز اور یوز کیسز۔فائیو جی کا مقابلہ فور جی سے کرنے کے لئے بڑا فریکوئنسی اسپیکٹرم درکار ہوتا ہے۔فائیو جی کیلیے بڑے بڑے ٹاورزہونا ضروری نہیں۔ اس کے بیس اسٹیشن بجلی کے کھمبوں، عمارتوں وغیرہ پر بھی نصب کیے جاسکتے ہیں۔

ان کیلیے بہت ہی کم بجلی درکار ہے۔ اسی طر ح فائیو جی کیلیے فائبرآپٹک کیبلز کی بڑی مقدار درکار ہوتی ہے۔ پاکستان میں فریکوئنسی اسپیکٹرم دیگر ممالک کی نسبت کم ہے۔ درحقیقت یہ تو اچھی فور جی سروس کیلیے بھی بہت زیادہ بہتر نہیں ہے۔ اسی طرح پاکستان میں آپٹک فائبر کی دستیابی بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

خوشخبری پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجی کب آرہی ہے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں