yahya-jafaris-first-message-after-recovering-from-coronavirus

یحیی جعفری کا کووروناوائرس سے صحت یاب ہوکر پہلا پیغام

یحیی جعفری کا کووروناوائرس سے صحت یاب ہوکر پہلا پیغام

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہوکر صحت یاب نوجوان یحییٰ جعفری نے کورونامیں مبتلاانسانوں کیلیے اپنا پلازمہ عطیہ کردیا۔
ماہر امراض خون ڈاکٹر ثاقب انصاری کا چلڈرن اسپتال کراچی نوجوان یحیٰ جعفری اور ان کے والدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم کورونا وائرس پر تین طرح سے لڑ رہے ہیں، بچاو، علاج اور معاشرے کے خوف کا ختم کرنا ختم کرنا ہے۔

یحیی جعفری ایک ماہ قبل کورونا وائرس کے مریض مبتلا ہوا تھا جس نے اپنا پلازمہ عطیہ کیا ہے، یحی جعفری اپنے والدین کے ساتھ اپنا پلازمہ کوروناوائرس کے مریضوں کے لئے عطیہ کرنے آئے ہیں یہ پلازمہ متاثرہ مریض کی زندگی بچانے کے کام آئے گا، یحیٰ جعفری صحت یاب ہوکر آج ہمارے ساتھ موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین سے پلازمہ نہیں لیا جاتا، صحت یاب ہونے والے افراد جن کی عمر 18 سے 50 سال کے درمیان ہے وہ پلازمہ عطیہ کے طور پر دے سکتے ہیں، ہر مریض پر ہر دوا کا استعمال نہیں کیا جا سکتا، کچھ پر کلوروکوئین کچھ پر ازتھرومائسین استعمال کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک پلازمہ ایک ہی مریض کے لئے ہو سکتا ہے، کورونا کے90 فیصد مریضوں کو پلازمہ کی ضرورتنہیں پیش آتی،وہ مریض جو آئی سی یو میں چلے جاتے ہیں ان کے لئے زیادہ ضروری ہوتا ہے۔ یحیی جعفری ہمارے لئے ہیرو ہیں انھوں نے اپنا پلازمہ عطیہ کیا ہے، ہم یحیی جعفری اور ان کے والدین کو داد دیتے ہیں، پیسیو ایمیونائزیشن کے ذریعے علاج کیا جائیگا، جسم سے بنی بنائی اینٹی باڈیز لے کر وائرس متاثرہ مریض کومنتقل کیا جا سکتا ہے اور یوں جسم میں قوت مدافعت بڑھانا ممکن ہے۔
اس موقع پریحیی جعفری کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے مجھے اس بیماری سیبچالیا، کورونا وائرس کچھ ہی عرصے میں ایک دل دہلا دینے والی تاریخ بن جائیگا لیکن ہماری کوششیں ایک کوشش ایک نئی تاریخ رقم کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں