Find out why beautiful Nadia Jamil got cancer

خوبصورت نادیہ جمیل کو کینسر آخر ایسا کیوں ہوا جانئیے

خوبصورت نادیہ جمیل کو کینسر آخر ایسا کیوں ہوا جانئیے

پاکستان کی مشہوراداکارہ نادیہ جمیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرٹوئٹ کیا ہے کہ وہ بریسٹ کینسر (چھاتی کے سرطان) کے مرضہوگئیں ہیں اور ان کا علاج بھی چل رہا ہے۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ ’گزشتہ ہفتے مجھے کینسر کی تشخیص ہوئی، چار روز میں دو بار علاج کے لیے جاچکی ہوں‘۔

ایک ٹوئٹ میں نادیہ جمیل نے بتایا کہ ’بریسٹ کینسر کی پہلی اسٹیج ہے اور ٹیومر کا تیسرا گریڈ، خواتین باقاعدگی سے خود چیک اپ کروانا چاہیے، اگر آپ اپنے اندر کوئی بھی غیر معمولی کیفیت محسوس کر رہی ہے تو فوری چیک کروائیں، میں اپنی سرجری کی تاریخ کی منتظر ہوں اور کافی مطمین ہوں، آپ بھی اپنا دل پریشان نہکریں اور اپنا بہت خیال رکھیں‘۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بریسٹ کینسر ہے کیا

نادیہ جمیل نے ایک اور ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے اپنی چند تصاویر بھی شیئر کیں۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’کینسر نے میری مسکراہٹ کم نہیں کی، شکر کرنے سے، آپ کے پیار سے اور دعاؤں سے بہت سہارہ ملتا ہے‘۔
خیال رہے کہ اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ فلاحی اور سماجی کاموں میں بھی بے حدحصہ لیتی ہیں۔
جہاں پاکستان میں کئی خواتین کو بچوں کو گود لینے پر سخت تنقید کاشکار ہونا پڑتا ہے وہیں اداکارہ نادیہ جمیل نے دو بچوں کو گود لے کر ایک مثال قائم کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں