major-decisions-in-ministries-after-the-sugar-crisis

چینی بحران کے بعد وزراتوں میں بڑے فیصلے

چینی بحران کے بعد وزراتوں میں بڑے فیصلے

چینی بحرا ن کے معاملے میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو بھی ہٹانے کا فیصلہ۔
تازہ تازہ چینی بحران کے معاملے میں زخمی شیر جہانگیر ترین نے الزام لگایا ہے کہ اعظم خان نے ان کے خلاف سازشیں کی تھیں۔ اسی چینی بحرا ن کے معاملے میں وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو بھی ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اب جو نام پرنسپل سکریٹری کے سامنے آرہے ہیں ان میں معروف افضل، پرویز عباس اور اعجازمنیر کا نام سامنے آرہاہے۔ اس تمام صورت حال کے بعد جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ یہ ساری سازش ان کے خلاف اعظم خان نے کی ان کا مزید کہنا تھا کہ اعظم خان وزیراعظم کو مزید نقصان پہنچا رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آخر جہانگیر ترین ہی کیوں

بتایاجا رہا ہے کہ وزیراعظم نے بابراعوان کو پارلیمانی امورکا مشیرمقرر کیا ہے۔ سید فخرامام کو وزیرنیشنل فوڈ سیکیورٹی، مخدوم خسروبختیا ر کو و زیراقتصادی امور، اعظم سواتی کو نارکوٹکس کنٹرول اور حماد اظہرکو وزیر صنعت مقر کر دیاہے۔ ایم کیوایم کے امین الحق کو وزیربرائے ٹیلی کام مقرر کردہے یا جبکہ خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰاور ہاشم پوپلزئی کو سیکریٹری نیشنل فوڈ کے عہدے سیفارغ کر دیاگیا ہے۔ جبکہ عبدالرزاق داودکا بھی ایک عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں