happy-marriage-to-both-of-them-but-what-a-hurry-samina-ahmad-and-manzar-sehbai

دونوں کو شادی مبارک۔۔مگر کیاجلدی تھی

دونوں کو شادی مبارک۔۔مگر کیاجلدی تھی

شادی کسی بھی عمر میں ہو یہ بندھن ہمیشہ خوبصورت لگتا ہے اس باتکا منہ بولیا ثبوت دیا پاکستان ڈراما انڈسٹری کی سینئر ترین اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی نے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق اداکارہ ثمینہ احمد اور اداکار منظر صہبائی نے 70 برس کی عمر میں 4 اپریل کو خاموشی سے شادی کر لی۔ تاہم دونوں کی جانب ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

دونوں کو شادی مبارک۔۔مگر کیاجلدی تھی
دونوں کو شادی مبارک۔۔مگر کیاجلدی تھی

ثمینہ احمد کو پاکستان شوبز انڈسٹری میں کام کرتے ہوئے تقریباً 50 سال ہوگئے ہیں وہ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ ٹی وی پروڈیوسر اور ڈائریکٹرکے فرائض بھی باخوبی نبھاتی ہے۔ ثمینہ احمدکو حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس کا اعزاز بھی مل چکا ہے۔
اداکارہ ثمینہ سنجیدہ اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ مزاحیہ کردار بھیبہت ہی خوبی سے نبھاتی ہیں۔ ڈراما سیریل ”سنو چندا“ کے دونوں سیزن میں بھی انہوں نے اپنی اداکاری سے جان ڈالی ہے۔ یاد رہے کہ ثمینہ احمد کی فریدالدین احمد سے شادی ہوئی تھی تاہم 1993 میں ان کا انتقال ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

دونوں کو شادی مبارک۔۔مگر کیاجلدی تھی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں