wedding-scene-of-samina-ahmed-and-manzar-sabhani

ثمینہ احمد اورمنظر صبہانی کی شادی کا منظر نامہ

ثمینہ احمد اورمنظر صبہانی کی شادی کا منظر نامہ

میرے بچے میرے ساتھ ہیں، کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہے، نہ بچوں کو نہ بہن بھائیوں کو اور نہ منظر کے خاندان میں کسی کو۔
یہ الفاظ ہیں اک نئے شادی شدہ جوڑے کے جن کو ہم پیار سے ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کہتے ہیں۔

ثمینہ احمدکا کہنا تھا کہ میری شادی بہت سادگی سے ہوئیاور شاید ہم دونوں بھی یہ ہی چاہتے تھے کہ کوئی شور ہنگامہ نہ ہو اور پھر ملک کے حالا ت بھی سب کے سامنے تھے۔ بس ہمارے خاندان کے افراد شریک ہوئے منظر کی دو بہنیں اور میرا بیٹا اور اس کی فیملی موجود تھی۔
اس نئے جوڑے کی ایک تصویر، جس میں آف وائٹ ساڑھی اور موتیوں کا ہار پہنے ثمینہ احمد اپنے شوہر منظر صہبائی کے ساتھبہت ہی خوش گوار موڈ میں کھڑی ہیں، جب سوشل میڈیا پر آئی تو ٹاپ ٹرینڈ بن گئی اور کے بچے، کیا بوڑھے سب ہی دیکھتے رہ گئے۔
ثمینہ احمد نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ ان کا جوڑا ٹاپ ٹرینڈ بنگیا ہے۔
ٹوئٹر سمیت بہت سی ویب سائٹس پر لوگوں نے نئے جوڑے کو مبارک باد دی اونیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ثمینہ احمد کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہم خود اکثر لوگوں کے بارے میں غلطسوچنا شروع کر دیتے ہیں کہ یہ ٹھیک نہیں، وہ ٹھیک نہیں، مگر الحمد للہ میر ے دل میں کوئی ایسا خوف نہیں تھا۔ بس ایکذرا سا خیال تھا کہ یہ فیصلہ لینے لگی ہوں کہیں کچھ غلط نہ ہو؟ مگر جب آپکی فیملی کی سپورٹ آپ کے ساتھ ہو تو آپ کو ڈرنا نہیں چاہیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ثمینہ احمد اور منظر صبہانی کی نئی زندگی

آپ کوکبھی بھی وہ کام نہیں کرنا چاہیے جو آپ کو خاندان سیدُور کر دے مگر پھر بھی اگر آپ کو کوئی فیصلہ لینا پڑیاُ کو سوچنا ضرور چاہیے۔ ان کا مزید اور سب سے الگ کہنا تھا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ خاندان والے کبھی بھی آپ کی خوشی میں خوش ہوتے ہیں۔
جب ثمینہ سے پوچھا گیا کہ ان لوگوں کے بارے کیا کہیں گی جو آپ کی طرح بولڈفیصلہ لینے کی ہمت نہیں رکھتے توان کا جواب تھا کہ: ‘ہو سکتا ہے کہ ان لوگوں کو کبھی کوئی اچھا انسان نہ ملا ہو جس سے وہ تعلق قایم کر سکیں۔ساید اسی وجہ سے لوگا اکثر کہہ دیتے ہیں کہ ہم تنہا ہی ٹھیک ہیں۔ بجائے اس کے کہ وہ زبردستی کسی کے ساتھ رابطے میں آئیں یا کوئی ایسا تعلق قائم کریں اور اس کے ساتھ رہنا شروع کر دیں جس کی وجہ سے وہ تلخ اور نا خوش زندگی گذارنے پر مجبور ہوجائے۔
ثمینہ کی دوست اور ساتھی اداکارہ عفت عمر بھی ثمینہ کے اس فیصلے پر بہت خوش ہوئی اور عفت کا کہنا تھا ‘ثمینہ کا یہ فیصلہ بہت سے لوگوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ مجھیاس بات کا بلکل نہیں پتہ تھا اورمجھے بھی مختلف ویب سائٹس سے ہیپتہ چلا۔ میرے خیال میں کروناکی خبروں کے ساتھ ساتھ یہ اچھی خبر سننے کو ملی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں