how-much-did-anyone-get-through-the-ehsaas-program

احساس پروگرام کے ذریعے کس کو کتنا ملا

احساس پروگرام کے ذریعے کس کو کتنا ملا

حکومت نے گزشتہ 3 روز کے دوران 13 لاکھ اسی ہزار مستحق خاندانوں میں سولہ ارب 58 کروڑ سے زائد نقدرقم بطور امداد تقسیم کردی۔
وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مطابق احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت کے پی کے کے دو لاکھ 93 ہزار 678 خاندانوں میں 3 ارب 52 کروڑ 31 لاکھ 36ہزار روپے، پنجاب کے 5 لاکھ 74 ہزار 786 خاندانوں میں 6ارب 89کروڑ74 لاکھ 32ہزار روپے جب کہ سندھ کے 4 لاکھ 54 ہزار 349 خاندانوں میں 5 ارب 45 کروڑ 21 لاکھ 88 ہزار روپے کی نقدرقم بطور امداد تقسیم کی۔

اسی طرح آزاد کشمیر کے 14 ہزار 354 خاندانوں میں 17 کروڑ 22 لاکھ 48 ہزار روپے، بلوچستان کے 41 ہزار97 خاندانوں میں 49 کروڑ31 لاکھ 64 ہزار روپے اور گلگت بلتستان کے ایک ہزار 898 خاندانوں میں 2 کروڑ 27 لاکھ 76 ہزار روپے تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح اسلام آباد کے 2 ہزار 232 خاندانوں میں 2 کروڑ 67 لاکھ 84 ہزار روپے تقسیم کی ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: حکومت کو احساس پروگرام کا احساس ہو ہی گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں