Sajjad Ali's singing friend started a fire

سجاد علی کے گانے دوست نے آگ لگا دی

سجاد علی کے گانے دوست نے آگ لگا دی

گلوکار سجاد علی نے اپنا گانا ’دوست‘ ریلیز کردیا جس نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر سے دھوم مچادی۔ سجاد علی نے 04 منٹ اور 20 سیکنڈ پر مبنی اپنے نئے گانے ’دوست‘ کی ویڈیو شیئر کی اور طنز کرتے ہوئے بتایا کہ تخلیقی صلاحیتوں کو قرنطینہ نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے اپنے فینز کو بتا یا کہ ’دوست‘ گانے کی ویڈیو 24 گھنٹے کے مسلسل لاک ڈاؤن کے دوران بنائی گئی ۔

سجاد علی نے اپنا نیا گانا ’دوست‘ اپنے فینز کے نام کرتے ہوئے گانے سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ گھر پر رہنے مشورہ بھی دیا۔گانے کی ویڈیو بلیک اینڈ وائٹ ہے جو سجاد علی پر ہی فلمائی گئی ہے جو کہ پُرانے وقتوں کی یاد دلاتا ہے۔
گانے کی ویڈیو کو 16 گھنٹے کے مختصر وقت میں 45 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ پاپ اور کلاسیکل موسیقی پر بہترین عبور رکھنے والے سجاد علی کا پہلا البم 1979 میں ریلیز ہوا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سجاد علی کا گان بارش کے کیوں بنایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں