take-a-look-at-those-who-make-money-all-the-time

ہر وقت پیسہ پیسہ کرنے والوں کا حال دیکھ لیجئے

ہر وقت پیسہ پیسہ کرنے والوں کا حال دیکھ لیجئے

نیویارک کی یونیورسٹی آف بفیلومیں ہر وقت پیسے کے خواب دیکھنے والوں کے لئے ایک ریسرچ کی گئی کہآج کل کے نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ لوگ جو مال و دولت کے حصول کو اپنی سب سے بڑی کامیابی تصور کرتے ہیں وہ اپنی زندگی میں اکیلے پن کا شکار رہتے ہیں اور ہر وقت اعصابی تناؤ اور شخصی آزادی میں کمی کے احساس کا شکار رہتے ہیں۔

ان کی یہی حالات بعد میں انہیں ڈپریشن اور اینگژائٹی کا شکار بنا دیتی ہے اور وہ آخر کار وہ مستقل نفسیاتی مریض بھی بن سکتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق انسانی زندگی میں روپے پیسے کے مقابلے میں اہلِ خانہ، یاردوست، رشتےدار اور دوسرے سماجی تعلقات کی اہمیت زیادہ ہوتی ہے۔ تاہم روپے پیسے کے حصول میں خوشی ڈھونڈنے والے لوگ اس چکر میں ان ہی خونی اور سماجی رشتوں کی قربانی دیتے ہیں۔
آخر میں اُن کے پاس پیسہ تو آجاتا ہے لیکن وہ اہم رشتوں اور سماجی تعلقات کی مضبوطی سے محروم ہوجاتے ہیں۔ علاوہ ازیں، زیادہ پیسہ کمانے کی لالچ انہیں اعصابی تناؤ کا شکار کر لیتی ہے جبکہ اسی بناء پر ذاتی خوشی کو اپنے سے دور رکھتے ہوئے ایسے کام ہی کرتے ہیں جن سے پیسے کا حصول وابستہ ہو۔
یہ طبیعت ان میں یہ احساس پیدا کر تی ہیں کہ وہ ایک فرد کی حیثیت سے آزاد نہیں اور اس طرح وہ امیر ہوجانے کے باوجود بھی اکیلے پن اور احساسِ مجبوری کا شکارہو جاتے ہیں۔ یہ کیفیت انہیں ڈپریشن اور اینگژائٹی سمیت دوسری بہت سی خطر ناک بیماریوں میں مبتلا کردیتی ہے۔
نیویارک کی یونیورسٹی آف بفیلو کے اس مطالعے میں ایسی پانچ نفسیاتی ریسرچز سے حاصل شدہ اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا جن میں 2500 سے زیادہ افراد شامل تھے۔ نتائج کچھ اس تحریر سے ملتے جلتے تھے۔
ریسرچ جرنل ’’پرسنیلٹی اینڈ سوشل سائیکالوجی بلیٹن‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مصنفین نے کہا ہے کہ اگرچہ پیسہ کمانا ہماری زندگی کے لئےبہت ضرورت ہے لیکن اس سے خوشی حاصل نہیں ہوتی۔ اس لیے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اہلِ خانہ، دوستوں اور پڑوسیوں کے ساتھ بھی وقت گذاریں، چاہے اس کی وجہ سے ان کی آمدن ہی میں کچھ کمی ہی کیوں نہ ہوجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں