fawad-chaudhry-and-mufti-muneeb-ur-rehman-face-to-face

فواد چوہدری اور مفتی منیب الرحمن آمنے سامنے

فواد چوہدری اور مفتی منیب الرحمن آمنے سامنے

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہا ہے کہ مفتی منیب الرحمان کا احترام کر تا ہوں لیکن ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا اتنا چھوٹا کرونا وائرس کہاں سے نظر آئے گا۔

ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا منیب الرحمان ہمارے بزرگوں کی جگہ ہیں اور ان کا احترام بھی ہے، لیکن ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا تو اتنا چھوٹا کورونا وائرس کیسےنظر آنا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور کو ذرا توجہ دلائی ہے کہ آپ کی وزارتی کمیٹی کے سربراہ اگر حکومتی احکامات کا مذاق بنائیں گے تو باقی عوام سے کیا توقع رکھی جاسکتی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فواد چوہدری نے مبشر لقمان کو تھپڑ مار دیا

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رمضان کا چاند 24 اپریل کو نظر آجائے تو پہلا روزہ 25 اپریل کو ہو گا، پہلے سوچا تھا کہ اس بار چاند دیکھنے کے لئے عوام کو بھی اکٹھا کریں گے، لیکن کورونا کی وجہ سے ہر اجتماع منسوخ کرنا پڑا ، تاہم اگر آئندہ سال موقع ملا تو چاند رات کو ایک تقریب بھی رکھیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں