murad-ali-shahs-decision-to-tighten-the-lockdown

مراد علی شاہ کا لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ

مراد علی شاہ کا لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اگلے 2 ہفتے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ یہ صرف عوام کی زندگی کے بارے میں سوچنے کا وقت ہے۔
سندھ اسمبلی آڈیٹیوریم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ اب ہمارے پاس ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں تاہم ٹیسٹنگ کی عمل تیزی سے بڑھائیں گے، پانچ سو ٹیسٹ کر رہے ہیں تو 50 مریض سامنے آرہے ہیں، سندھ میں اموت کی شرح 2.4 فیصد ہے جب کہ 560 افراد اس بیماری سے صحت مند ہو گئے ہیں اور اگر کوئی سمجھ رہا ہے کہ پاکستان میں کورونا دنیا سے کم ہے تو غلط ہے، ایسا لگ رہا ہے کیونکہ شاید کورونا کیسز رپورٹ نہیں ہو رہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہاتھ جوڑ کر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کی زندگی کے بارے میں سوچنے اور کچھ کر نے کا وقت ہے، سندھ میں اموات کی شرح 2.4 ہوگئی ہے، جو بہت خطر ناک ہے، کورونا کے بعض مریضوں کی اسپتال پہنچ کر 24 گھنٹے میں موت واقع ہوگئی، بعض مریض ایسے بھی آئے کہ جو راستے میں دم توڑ گئے، طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ان کے پھیپھڑے متاثر ہوئے،اس اندازے کے مطابق وہ کورونا کے ہی کیسز ہیں، 15 کیسز ایسے ہیں جن کو ہم نے کورونا کے مریضوں کی طرح دفن کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : پی پی پی کا بڑا اعلان

مراد علی شاہ نے کہا کہ کوئی وجہ تو ہے کہ وفاقی حکومت نے 14دن لاک ڈاؤن تک بڑھایا ہے، لاک ڈاؤن کھولنے نہیں اس میں مزید سختی کرنے کی بات ہوئی ہے ۔

یہ بھی خبر پڑھیں : بلاول بھٹو حکومت پر پھٹ پڑے

انہوں نے کہا کہ صبح 8 سے شام 5 بجے تک لاک ڈاؤن کی پالیسی برقرار رہے گی جب کہ ہم نے پلمبر، درزی اور حجام کو دکانیں کھولنے سے منع کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں سمجھ نہیں آرہی کنسٹرکشن انڈسٹری کو کھولنے کی کیا ضرورت پیش آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

مراد علی شاہ کا لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں