shoaib-akhtar-once-again-targeted-by-india

شعیب اختر ایک بار پھر بھارت کے نشانے پر

شعیب اختر ایک بار پھر بھارت کے نشانے پر

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر کو جواب دیا ہے کہ گزشتہ سال لاہور میں برفباری ہوئی تھی اس لئے کچھ بھی مشکل نہیں ہے۔
سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ایک تجویز دی تھی کہ کورونا وائرس کے متاثرین کی امداد کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان ون ڈے سیریز کروانی چاہیے، ان مقابلوں میں پاکستان اور ہندوستان کی جیت ہوگی، کسی کو ہارنے کا دُکھ نہیں ہوگا۔

شعیب اختر کی تجویز کو بھارتی کرکٹرز نے بُری طرح مسترد کردیا اور پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے کہا کہ بھارت کو پیسوں کے لئے محتاج نہیں کرکٹرز کی جان کو خطرے میں ڈالنے والا کوئی کام نہیں کر سکتے، سابق کپتان سنیل گواسکر نے بھی طنز کا نشانہ کستے ہوئے کہا کہ لاہور میں برف باری تو ہوسکتی ہے لیکن بھارت اور پاکستان کی سیریز نہیں، دونوں ملکوں کی ٹیمیں ورلڈ کپ اور آئی سی سی کے ٹورنامنٹس میں ہی رُو بُرو ہوں گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : شعیب اختر کے بارے بھارتی کھلاڑٰ ی کے خیالات

سنیل گواسکر کے جواب میں شعیب اختر نے بھی سوشل میڈیا پر بھرپور حملہ کیا اور انہوں نے ایک تصویر شیئرکی اور لکھا کہ گزشتہ سال لاہور میں برفباری ہوئی تھی، اس لئے کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں