great-message-of-president-dr-arif-alvi-regarding-ramadan

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا رمضان کے حوالے سے بڑا پیغام

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا رمضان کے حوالے سے بڑا پیغام

رمضان المبارک کے دوران کورونا کا پھیلاؤ روکنے کےلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کر نا بہت ضروری ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلئے احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہے، امید کی جاتی ہے کہ مساجد میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی، اسلام نظم ونسق کا درس دیتا ہے، منظم قومیں ہی ترقی کی جانب جاتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو علمائے و مشائخ کے اجلاس شرکاء سے بات کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کورونا کی وباء کا سامنا کر رہی ہے ۔ اس اجلاس کا مقصد رمضان المبارک اور تراویح کے دوران احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہ کرنا تھا۔
اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کورونا صورتحال کے تناظر میں کوئی متفقہ پالیسی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کےلئے اتفاق رائے ضروری ہے، علمائے کرام کی رائے اس حوالے سےبہت اہمیت رکھتی ہے۔ صدر عارف علوٰی نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ مدارس اور مساجد کو عطیات دینے کا سلسلہ بھی جاری رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم آج منتظر ہے کہ حکومت اور علمائے کرام رمضان المبارک کے حوالے سے یکساں موقف اختیار کریں ۔ اللہ تعالیٰ سے مغفرت کی دعا کرتے ہیں کہ وبا سے جلد از جلد چھٹکارہ ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں