mahira-khan-wedding

ماہرہ پیا گھر کب جائے گئی خبر پڑھ لیں

ماہرہ پیا گھر کب جائے گئی خبر پڑھ لیں

ڈرامہ،فلم اور ماڈلنگ کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان ایک ایسے شخص کی محبت میں گرفتار ہیں جسے فی الحال وہ دنیا کے سامنے نہیں لانا چاہتی ہے۔
پڑوسی ملک میں بھی اپنی اداکاری کا جوہر دیکھانے والی اداکارہ ماہرہ خان نے ثمینہ پیرزادہ کے شو میں دیئے گئے انٹرویو میں جہاں اپنے فنی کیریر پر کھل کر بات کی وہیں نجی زندگی کے چند راز بھی مداحوں کے ساتھ شیئر کیئے۔

ثمینہ پیرزادہ نے مذاق میں پوچھا کہ لاکھوں کی دل دھڑکن ماہرہ کے دل کی دھڑکن آخر کون ہے اور کیا ماہرہ کسی سے محبت کرتی ہیں؟ جس پر ماہر ہ نے شرماتے ہوئے اپنے سر کو اثبات میں ہلایا۔
ماہرہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے مجھے محبت ہوگئی ہے۔ میزبان ثمینہ پیرزادہ نے اسرا کیا تو ماہرہ خان نے ’’میں بہت شرمیلی ہوں‘‘ کہہ کر بڑی خوبصورتی سے بات کاٹ دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : فہدمصطفی اور ماہرہ خان کی فلم بلاک بسٹر قرار

ثمینہ پیرزادہ نے کہا کہ کیا میں ’انہیں‘ جانتی ہیں؟ ماہرہ خان نے جواب دیا ہوسکتا ہے آپ جانتی ہوں لیکن ’وہ‘ شوبز سے تعلق نہیں رکھتے۔

میزبان ثمینہ پیرزادہ نے مزید پوچھا کہ کیا تم نام بتانا پسند کروگی؟ ماہرہ خان نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی وقت نہیں۔
یاد رہے کہ ماہرہ خان کی شادی 2007 میں علی عسکری سے ہوئی تھی تاہم دونوں کے درمیان 2015 میں طلاق ہوگئی تھی اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ چند برسوں سے ماہرہ کی کا نام بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور سمیت کئی شخصیات کیساتھ جوڑا گیا لیکن سب جھوٹ نکلا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں