nobody-cares-about-nab-sheikh-rasheed

نیب پر کسی کا دم نہیں چلتا

نیب پر کسی کا دم نہیں چلتا

نیب نے کہا ہے کہ ہم پر کسی کا دم نہیں چلتا، ہماری کارروائی آئین و قانون کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف سنگین قسم کے کیسز ہیں لیکن میر ے دم سے تو شہباز شریف گرفتاری سے بچ گئے۔ شیخ رشید کے اس بیان پر نیب کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا کہ نیب نے 17 اپریل کو شہباز شریف کو گرفتار کر نے کے لیے بلکہ صرف چند سوالات کے جوابات کےلئے بلایا تھا ۔

نیب کی طرف سے کہا گیا ہے کہ نیب کے افسر سیاست سے بالاتر ہو کر غیر جانب داری سے کام کرتے ہیں اور کارروائی آئین و قانون ، شواہد کی بنیاد پر کی جاتی ہے، نیب پر کسی کے دم نہیں چلتا، برائے مہربانی نیب کی بنیاد پر سیاست نہ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں :شیخ رشید کے دم سے شہباز شریف بچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں