شہباز صاحب آنا تو پڑے گا نیب اب نہیں چھوڑے گا

شہباز صاحب آنا تو پڑے گا نیب اب نہیں چھوڑے گا

شہباز صاحب آنا تو پڑے گا نیب اب نہیں چھوڑے گا

قومی احتساب بیورو نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو دوبارہ حاضری کا حکم دے دیا۔

ملزم شہباز شریف کے جواب کے پیش نظر تمام تر حفاظتی اقدامات کیساتھ بائیس اپریل دن 12 بجے نیب ٹیم کے روبرو پیش ہونے کا نوٹس بھیج دیا ہے ۔
نیب نے نوٹس میں شہباز شریف کو یقین دہانی کروائی ہے کہ کورونا کے پیش نظر مکمل حفاظتی اقدامات اختیار کئے جائینگے۔ ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی انکوائری اب آخری مراحل میں ہے، اس لیے ان سے سوالات کے جواب لینا بہت ضروری ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : شیخ رشید کے دم سے شہباز شریف بچ گئے

یاد رہے کہ شہباز شریف کیخلاف جاری اثاثہ جات انکوائری کیس میں 17 اپریل کو طلبی کا نوٹس ارسال کیا گیا تھا تاہم شہباز شریف نے کورونا کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے۔ اب نئے نوٹس میں شہباز شریف کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

شہباز صاحب آنا تو پڑے گا نیب اب نہیں چھوڑے گا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں