firdous-ashiq-also-received-a-message-regarding-ramadan

فردوس عاشق کا بھی رمضان سے متعلق پیغام آگیا

فردوس عاشق کا بھی رمضان سے متعلق پیغام آگیا

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ رمضان سے متعلق اعلامیے پر 100 فیصد عمل درآمد علماء کا امتحان ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی کا علماء سے مشاورت کے بعد متفقہ فیصلہ بہت خوش آئند ہے اور یہ قوم کے دل کی آواز ہے، اب مسجدوں کے منبر پر بیٹھے ہمارے امام اور خطیب صاحب کا امتحان بھی ہے، قوم کی نظروں میں اس وقت صرف علماء ہیں ،

یہ خبر بھی پڑھیں : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا رمضان کے حوالے سے بڑا پیغام

ان کا مزید کہنا تھ اکہ ہم اُمید کرتے ہیں کہ کورونا کے خلاف مہم میں امام حضرات شرائط اور اعلامیے پر 100 فیصد عمل درآمدکریں گے بھی اور کروائے گے بھی۔
معاون خصوصی نے کہا کہ مسجد میں صفوں میں 6 فٹ کا فاصلہ ہونا چاہیے ، 60سال سےزائدعمر کےافرادتراویح گھر میں پڑھنے کو ترجیح دیں، احتیاط سے ہی اس وبا سے لڑا جا سکتا ہے ، کوروناکےخلاف علمائےکرام کاکرداربہت اہمیت کا حامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

فردوس عاشق کا بھی رمضان سے متعلق پیغام آگیا” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں