sindh-government-refuses-to-accept-tiger-force

سندھ حکومت کا ٹائیگر فورس سے انکار

سندھ حکومت کا ٹائیگر فورس سے انکار

سندھ حکومت نے ٹائیگرفورس کے رضاکاروں کوکورونا ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لینےسے انکار کردیا۔

صوبائی وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے کورونا ریلیف کی تمام سرگرمیوں کوسیاست سے دُور رکھا ہے ، کورونا ریلیف کے کاموں میں غیرسیاسی اور اچھی شہرت کے افراد کے لئے جگہ ہے، کورونا، لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی مدد سیاست سے بالا تر ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : فردوس عاشق اعوان کا ٹائیگر فورس کے نام اہم پیغام

صوبائی وزیر نے کہا کہ اس میں ہماراکوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،مشکل وقت میں عوام کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے، ٹائیگرفورس ہمارے سیاسی کارکنوں پرمشتمل ہے، لہذا ٹائیگرفورس کے رضاکاروں کواس آپریشن میں شامل نہیں کرسکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں