the-number-of-corona-patients-reached-9565-across-the-country

ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 9565 تک پہنچ گئی

ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 9565 تک پہنچ گئی

ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 9565 تک پہنچ گئی اور مزید 201 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
حکومتی اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں کورونا نے مزید 9 افراد کی جان لے لی جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 201 ہوگئی ہے۔خیبر پختونخوا میں کورونا سے 74 لوگ موت کے گھاٹ اُترے ۔ سندھ میں 66، پنجاب 49، بلوچستان میں 6 جب کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں3،3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے سب سے زیادہ مریض پنجاب میں ہیں جن کی تعداد 4255 ہے۔ اس کے علاوہ سندھ میں 3052، خیبرپختونخوا میں 1276، بلوچستان میں 465، گلگت بلتستان میں 281، اسلام آباد میں 185 جب کہ آزاد کشمیر میں 51 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

:کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے۔
پانی گرم کا تھرماس بھر کر رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی کا گلاس پییں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : کورونا مریضوں کے لئے لقمہ اجل بن گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں