along-with-corona-the-world-bank-announced-the-good-news

کورونا کےساتھ ساتھ ورلڈ بنک نے خوش خبری سنادی

کورونا کےساتھ ساتھ ورلڈ بنک نے خوش خبری سنادی

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 2040 تک سالانہ 17 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اتنی بڑی افرادی قوت کے لئے روزگار کی ضروریات کو پورا کرنے کےلئے پاکستان کو جی ڈی پی میں انیول 7 فیصد کی شرح نمو کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افرادی قوت کے مختلف اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق 2020 کے بعد دنیا بھر میں ہنر مند لوگوں کی دستیابی ایک بہت بڑا مسئلہ ہوگی ۔ دنیا بھر میں 5 کروڑ 65 لاکھ ہنر مند ہیومن ریسورس کی قلت ہوگی۔
عالمی بینک کے مطابق عالمی مارکیٹ کی اتنی بڑی ڈیمانڈ کے مدنظر پاکستان کو ٹیکنیکل وپیشہ وارانہ تربیت پرخصوصی توجہ دینی چاہئے تاکہ ہنر مند افراد کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کی شرح کم ہوسکیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نوجوان آبادی کا حامل دوسرا بڑا ملک ہے ، ملک کی تقریباً22 کروڑ آبادی میں سے 64 فی صد افراد کی عمریں 30 سال سے کم ہیں۔ افغانستان کے بعد پاکستان نوجوان آبادی کاحامل دوسرا بڑا ملک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

کورونا کےساتھ ساتھ ورلڈ بنک نے خوش خبری سنادی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں