faisal-edhi-is-also-a-victim-of-coronavirus

فیصل ایدھی بھی کوروناوئرس کا شکار

فیصل ایدھی بھی کوروناوئرس کا شکار

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

فیصل ایدھی کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ خطرناک آگئی جس کے بعد اُنہوں نے بھی قرنطینہ رُخ کر لیا ہے ۔ فیصل ایدھی گزشتہ 6 روز سے اسلام آباد میں ہیں اور ان کا دو روز پہلے ہی کورونا کا ٹیسٹ ہوا تھا۔

فیصل ایدھی بھی کوروناوئرس کا شکار
فیصل ایدھی بھی کوروناوئرس کا شکار

فیصل ایدھی نے کچھ دن پہلے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور وزیراعظم ریلیف فنڈ کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔
اس ملاقات کے بعد فیصل ایدھی نے نجی چینل کے پروگرام میں وزیراعظم سے ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے انھیں پہچانا ہی نہیں اور ان سے کوئی بات بھی نہیں کی۔
جب سب لوگ اٹھ کر جانے لگے تو ایک صنعتکار نے وزیراعظم سے ان کا تعارف کرایا کہ یہ عبدالستار ایدھی کے بیٹے ہیں، تب وزیراعظم نے ان سے دروازے پر کھڑے صرف آدھے منٹ بات کی۔
کورونا وائرس کی رپورٹ آنے کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں فیصل ایدھی نے کہا کہ انہیں بھی متاثرہ افراد کی خدمات کے دوران کورونا وائرس ہوا اور اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، کورونا وائرس بہت لوگوں کو ہوا اور وہ صحت یاب بھی ہوچکے ہیں اوروہ بھی جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے ورکرزکو بھی کہا ہے کہ وہ بھی گھبرائیں نہیں ہمارا کام کہیں بھی رکنا نہیں چاہیے اوراپنی خدمات کو جاری رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

فیصل ایدھی بھی کوروناوئرس کا شکار” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں