the-number-of-corona-patients-has-crossed-10000-across-the-country

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے اُوپر ہوگئی

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے اُوپر ہوگئی

ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے اُوپر ہوگئی اور جاں بحق افراد کی تعداد 212 ہوگئی۔
پنجاب میں کورونا کے سب سے زیادہ 4328 مریض سامنے آئے ہیں، سندھ میں 3373، خیبرپختونخوا 1345، بلوچستان 495، گلگت بلتستان میں 290، اسلام آباد میں 194 جب کہ آزاد کشمیر میں 51

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے اعداد و شمار کے مطابق کورونا نے مزید 17 افراد کو موت کے منہ میں دھکیلا جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 212 ہوگئی۔ کے پی کے میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 80 ، سندھ 66، پنجاب 51، بلوچستان میں 6 جب کہ اسلام آباد اور گلگت بلتستانمیں کورونا وائرس سے 33 وفات پاگئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کورونا کےساتھ ساتھ ورلڈ بنک نے خوش خبری سنادی

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں