the-sbp-received-ارب-1-39-billion-from-the-imf

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 39 کروڑ ڈالر گئے

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 39 کروڑ ڈالر گئے

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 39 کروڑ ڈالر گئے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کی طرف سے ایک ارب 39 کروڑ ڈالر کی رقم موصول ہوگئے ہیں اور یہ رقم ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت ملی ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیے میں یہ بات واضح طور پر کہی گئی ہے کہ کورونا کی وجہ سے مستقبل میں غیر یقینی صورتحال نظر آرہی ہے، کورونا کی وجہ سے پاکستان کی مالی ضروریات میں اضافہ ہوگا۔یہ قرضہ گرتے ہوئے غیرملکی ذرمبادلہ کے ذخائر کو سنبھالنے میں مددگار ثابت ہوگا، اس سے پاکستان کو بجٹ کیلیے درکار فنانسنگ میں بھی مدد ملے گی کورونا کی وجہ سے ہونیوالے اضافی اخراجات کو پورا کیا جاسکے گا۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے لئے نئے قرضے کا اعلامیہ جاری کیا تھا، جس کے تحت آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لئے 1 ارب 39 کروڑ ڈالر قرض کی رقم منظوری دی تھی۔
یاد رہے کہ قرضہ کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی صورتحال کا سامنا کرنے کیلیے منظور کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کیلیے قرضہ ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت منظور کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں