karachis-small-traders-have-announced-to-open-shops-from-the-first-fast

کراچی کے چھوٹے تاجروں نے پہلے روزے سے دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا

کراچی کے چھوٹے تاجروں نے پہلے روزے سے دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا

کراچی کے چھوٹے تاجروں نے پہلے روزے سے دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا۔
سندھ کے تاجر اتحاد نے صوبائی حکومت کو ایس او پی تیار کرنے کے لیے صرف دو دن کا وقت دیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہی کراچی کے چھوٹے تاجروں نے یکم رمضان سے دکانیں کھولنے کا بھی اعلان کردیا۔ سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ نے کہا کہ اب مذاکرات سے بات نہیں بنے گی اب دکانیں کھولیں گے۔

سندھ تاجر اتحاد کے رہنما محمد رضوان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ایس او پی کا انتظار نہیں کیا جاسکتا، ایس او پی کی پراوہ کئے بغیر یکم رمضان سے کاروبار کھل جائے گئے اور اگر حکومت نے دفعہ 144 نافذ کی تو اس کو بھی دیکھ لیں گئے۔ تاجر رہنماؤں نے جیل بھرو تحریک اور گرفتار ہونے کا بھی اعلان کردیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : سندھ حکومت نے چھوٹے تاجروں کو دکان کھولنے کی اجازت دے دی

دوسری جانب کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کی اجازت کے بغیر کوئی کاروبر نہیں کھل سکتا اور جو بھی حکومت کی اجازت کے بغیر کاروبار شروع کریں گے ان کے خلاف بھر پور کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں