sorry-for-the-inconvenience-shahbaz-sharif

ایک مرتبہ پھر پیش ہونے سے معذرت

ایک مرتبہ پھر پیش ہونے سے معذرت

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورمسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے نیب کی جانب سے کورونا کےتمام تر حفاظتی انتظامات کی یقین دہانی کے باوجود ایک مرتبہ پھر پیش ہونے سے معذرت کر رہے ہیں۔

شہباز شریف کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے مریم اورنگزیب کا بیان جاری ہوا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کورونا وائرس کے باعث نیب میں پیش نہیں ہونگے،

یہ خبر بھی پڑھیں: شہباز صاحب آنا تو پڑے گا نیب اب نہیں چھوڑے گا

کورونا کے باعث دقت کے باوجود پاکستان اور برطانیہ سے معلومات حاصل کرکے معلومات بمع دستاویزات فراہم کردی گئی ہیں، کوئی مزید معلومات بھی مانگی گئیں تو مہیا کی جائیں گی۔ اگر مزید سوالات پوچھنا چاہیں تو وڈیو کانفرنس کے ذریعے ہی جواب ملے گا، اسکائپ ایڈریس فراہم کردیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:شیخ رشید کے دم سے شہباز شریف بچ گئے

ترجمان (ن) لیگ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہبازشریف کی کینسرسرجری بھی ہو چکی ہے ، جس کے نتیجے خدانخواستہ کورونا وائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں، نیب کو درخواست کے ساتھ تمام ڈاکٹرز کے سرٹیفکیٹس بھی مہیا کئے گئے ہیں پہلے بھی درخواست کی تھی کہ موجودہ حالات میں شہباز شریف کی زندگی کو خطرہ ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نیب پر کسی کا دم نہیں چلتا

یاد رہے کہ نیب نے شہباز شریف کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 17 اپریل کو طلب کیا تھا۔ تاہم انہوں نے اپنا جواب جمع کرادیا تھا ۔جس کے بعد نیب نے شہباز شریف کو 22 اپریل کو پھر پیش ہونے کا نوٹس ارسال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں