corona-is-not-giving-up

کورونا ہے کہ ہار نہیں مان رہا

کورونا ہے کہ ہار نہیں مان رہا

پاکستان بھر میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد بیس ہزار 49 تک جا پہنچی جب کہ 514 افراد اس دُنیا سے چل بسے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں 9857 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے اور 548 افراد میں اس مرض کی تصدیق ہوگئی۔ مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 22 ہزار 49 ہوگئی ہے جن میں سے اب تک 5 ہزار 801 صحت مند ہوچکے ہیں۔
پنجاب میں 8133، سندھ میں 8189 ،خیبر پختونخوا میں 3499، گلگت میں 372، بلوچستان میں 1321، اسلام آباد میں 464 اور آزاد کشمیر میں 71 مریض ہیں۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں