ushna-shah-mourns-the-death-of-a-dog

اشناشاہ کتے کے مرنے سے غمزدہ

اشناشاہ کتے کے مرنے سے غمزدہ

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ اس وقت شدید رنج و غم کے عالم میں مبتلا ہوگئیں جب انہوں نے کراچی میں آوارہ کتے کو بے رحمی سے گولی مارنے کی ویڈیو دیکھی۔

اشنا شاہ نے انسٹا گرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک کتا کسی بلڈنگ کے پاس سو رہا ہے اور کوئی اوپر سے اس پورے واقعے کی ویڈیو بناتا رہا تاہم اس دوران سیکیورٹی کی گاڑی آتی ہے اور گارڈ گاڑی سے اتر کر کتے کو گولی مار کر چلا جاتا ہے۔

اشنا شاہ نے مزید کہا کہ گولے لگنے کی وجہ سے کتے کا خون بہنے لگا اور پھر کتا چیخ چیخ کر مرگیا، لوگ ویڈیو بنا رہے تھے لیکن کوئی اس بے زبان کی مدد کے لیے آگے نہیں آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں