PM announces lockdown from Saturday

وزیراعظم کا ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان

وزیراعظم کا ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان

وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن ہفتہ 9 مئی سے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان کر کے پاکستانیوں کے دل جیت لیئے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلی بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے سے متعلق بات کی گئی جبکہ کاروبار کھولنے کے لیےایس او پیز پر بھی غور کیا گیا۔
فی الحال حکومت نے ٹرین اوربس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا جب کہ مقامی فلائٹ آپریشن بھی بند رکھنے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے اپنی سفارشات بھی پیش کیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:پنجاب میں کاروبار کھولنے کی اجازت مگر کن کو

اجلاس کے بعد وزیراعظم نے قوم سے خطاب کیا اور خوشخبر ی دی کہ ہفتے سے لاک ڈاؤن کھول جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستان میں کورونا سےاموات کی شرح بڑھ رہی ہے لیکن لوگ بہت مشکل میں ہیں، ، ہمارا ٹیکس 35فیصد کم ہوچکاہے اور برآمدات کم ہوگئیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ دو نفل شکرانہ پڑھ کر اللہ کا شکر ادا کریں، جیسی تباہی دیگر ممالک میں مچی اللہ کے فضل سے پاکستان محفوظ رہا، لاک ڈاؤن مرحلہ وار کھول رہے ہیں،اس حوالےسےفیصلے صوبوں کیساتھ مشاورت سے ہوئے ہیں، عوام کو تھوڑی ذمہ داری لینا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں