the-number-of-coronavirus-patients-has-reached-24644

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چوبیس ہزار 644 ہوگئی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چوبیس ہزار 644 ہوگئی جب کہ 585 افراد اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 12 ہزار 196 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 571 افراد کے ٹیسٹ پوزیٹو آئے۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چوبیس ہزار 644 ہوگئی

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9195 ، سندھ میں 9093، خیبرپختونخوا میں 3712، بلوچستان میں 1495، گلگت بلتستان میں 388، اسلام آباد میں 521 اور آزاد کشمیر میں 76 ہوگئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:کورونا ہے کہ ہار نہیں مان رہا

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں