sindh-chief-minister-murad-ali-shahs-big-announcement

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بڑا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا بڑا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے وفاق کے فیصلوں پر سو فیصد عمل کریں گے تاہم پیر سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کی اطلاعات غلط ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ عجلت میں کیا، مگر یہ غلط ہے ، اگر لاک ڈاؤن کی طرف نہ آتے تو حالات مزید خراب ہوتے، لاک ڈاؤن کھولنے سے کیسز میں تیزی کا خطرہ ہے لہذا وزیراعظم کو کل کہا کہ حقائق کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرنا چاہیے۔

یہ خبربھی پڑھیں:سندھ حکومت نے چھوٹے تاجروں کو دکان کھولنے کی اجازت دے دی

سید مراد علی شاہ نے واضح کیا ہے کہ صوبہ سندھ میں پیر سے لاک ڈاؤن ختم ہوگا ہم کچھ مزید پابندیوں بالخصوص ہاٹ سپاٹ پر لاک ڈاؤن کے نئے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں