the-number-of-corona-cases-in-pakistan-reached-39642

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 39 ہزار 642 تک جا پہنچی

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 39 ہزار 642 تک جا پہنچی

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دو ہزار افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جب کہ 31 افراد اس وائرس سے دنیا چھوڑ گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق کورونا وائرس کے 14 ہزار 878 ٹیسٹ ہوئے۔ اس طرح ملک بھر میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 59 ہزار 264 کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ ان سب باتوں کے ساتھ ساتھ اب تک ملک بھر میں 10 ہزار 880 مریضوں نے اس وائرس کو شکست بھی دی ہے۔
کہاں کہاں کتنے مریض؟
پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 39 ہزار 642 تک جا پہنچی۔سندھ میں 15 ہزار 590، پنجاب میں 14 ہزار 201، خیبرپختون خوا میں 5 ہزار 847، بلوچستان میں 2 ہزار457، آزاد کشمیر میں 108، اسلام آباد میں 921 اور گلگت بلتستان میں 518۔
کتنے لوگ دنیا سے رُخصت ہوئے
پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید زندگیوں کے چراغ بُھجا دیئے جس کے بعد 861 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی خبر پڑھیں: عمران خان نے ٹرانسپورٹ کھولنے کی درخواست کر دی

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں