coronavirus-deaths-are-on-the-rise

کوروناوائرس سے ہلاکتیں بڑھنے لگی

کوروناوائرس سے ہلاکتیں بڑھنے لگی

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1352 افراد میں کورونا وائرس کا شکار ہوئےہیں جس کے بعد کیسز کی تعداد 41 ہزار 152 تک جا پہنچی

کتنے مریض کہاں؟
سندھ میں 16 ہزار 377، پنجاب میں 14 ہزار 584، خیبرپختون خوا میں 6 ہزار 61، بلوچستان میں 2 ہزار544، آزاد کشمیر میں 112، اسلام آباد میں 947 اور گلگت بلتستان میں 527 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

:ٹوٹل ہلاکیتں

کورونا وائرس سے مزید 39 ہنستی مسکراتی زندگیوں کے چراغ گُل کیے جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 888 ہوگئی ۔

:کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں