important-announcement-of-federal-minister-for-railways-sheikh-rashid

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا اہم اعلان

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا اہم اعلان

وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم پرسوں ٹرینیں چلائیں گے یا پھر عید تک ہی نہیں چلائیں گے، میں خود بھی ٹرین چلانے کے حوالے سے فیصلہ کر سکتا ہوں لیکن مجھے عمران خان کے فیصلے کا انتظار ہے، ٹرین چلانے یا نہ چلانے کا فیصلہ منگل تک ہوگا ۔ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا ہے کہ بدھ کا دن اس لئے فائنل کیا کہ کوئی لڑائی جھگڑا نہ ہو۔اگر بدھ والے دن اجازت نہ ملی تو حکام کو کہوں گا کہ قوم کے پیسے قوم کو واپس کر دیں۔

میں عمران خان کے فیصلے کا منتظر ہوں یہ چاروں صوبوں کی زنجیر ہے، دو لاکھ لوگوں نے گھروں کا رُخ کرنا ہے، آپ نے بسوں جہازوں کو اجازت دی ہےہمیں کس بات کی سزا ہے ،ٹرین ہی ملک کو ملانے کا واحد راستہ ہے اس معاملے میں کسی سے الجھنا نہیں چاہتے، پرسوں سے زیادہ میں انتظار نہیں کرسکتا۔میں کسی صوبے کےانڈر کام نہیں کرتا۔
وزیرِ ریلوے نے کہا کہ مراد علی شاہ کواس بات کی خبر ہے کہ کراچی کا ٹریک اگر کھلے گا تو ریل چلے گی، میں مراد علی شاہ سے بات کر نا نہیں کرتا،ٹرین چلانا عمران خان کے بس میں ہے مراد علی شاہ کے نہیں لیکن میں مراد علی شاہ سے فون پر بات کر سکتا ہوں ان سے میرے تعلقات بہتر ہیں۔ وزیرِ ریلوے نے بتایا کہ تمام ایس او پیز پر مکمل کام کیا ہے، صرف 5 بڑے اسٹیشن رکھے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں