iran-also-decided-to-end-the-lockdown

ایران نے بھی لاک ڈاؤن ختم کر نے کا فیصلہ کر لیا

ایران نے بھی لاک ڈاؤن ختم کر نے کا فیصلہ کر لیا

ترکی کے بعد ایران نے بھی عید کے بعد لاک ڈاون ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ملک میں وائرس کا خطرہ ابھی تک نہیں ٹلا لیکن صورتحال کا فی بہتر ہے، عیدا لفطر کے بعد ملک میں لاک ڈاون کو ختم ہو جائیگا۔ ایران میں اب تک 1لاکھ 18ہزار392کورونا کے مریض سامنے آگئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ 6ہزار937جاں بحق ہوگئے جبکہ 93ہزار147صحتیاب ہوکر گھر واپس جا چکے ہیں جس کے بعد ملک میں ایکٹو کیسز کی باقی تعداد 18ہزار308تک ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ عیدالفطر کے بعد ملک گیر لاک ڈاون ختم ہو جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں