the-number-of-coronavirus-patients-began-to-rise

کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد سر چڑھنے لگی

کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد سر چڑھنے لگی

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 67 ہزار 704 تک جا پہنچی تاحال 1433 افراد جاں بحق اور 24 ہزار 131 صحت مند ہو چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں بارہ ہزار 20 کورونا ٹیسٹ ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے 24 ہزار 104، سندھ میں 27 ہزار 360، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 67، بلوچستان میں 4 ہزار 87 کیسز، اسلام آباد میں کورونا کے 2 ہزار 192، گلگت بلتستان 660، آزاد کشمیرمیں 234 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں