the-government-joined-hands-with-corona

کورونا کے آگے حکومت نے ہاتھ جوڑ لیئے

کورونا کے آگے حکومت نے ہاتھ جوڑ لیئے

پاکستان بھر میں کوروناکے 3938 نئے کیسز سامنے آگئے اور 78 افراد اس بیماری سے چل بسے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 16 ہزار 548 ٹیسٹ لیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 5 لاکھ 77 ہزار 94 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
:کہاں کتنے مریض ہیں
کورونا وائرس کے پنجاب میں 27 ہزار 850 ، سندھ میں 29 ہزار 647، خیبرپختون خوا میں 10 ہزار485، بلوچستان میں 4 ہزار 515، اسلام آباد میں 2 ہزار 893، گلگت بلتستان 738 اور آزاد کشمیر میں 271 ۔

:کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں