big-relief-to-pml-n-from-the-high-court-once-again

ن لیگ کو ایک بار پھر ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف

ن لیگ کو ایک بار پھر ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی آمدن سے زیادہ اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں عبوری درخواست ضمانت پر نیب کو 17 جون تک گرفتار کر نے سے روک دیا ہے. یاد رہے کہ دو دن پہلے شہباز شریف نے عبوری ضمانت کے لیے درخواست دی تھی جسے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاسم علی خان نےآج سماعت کے لیے مقرر کیا تھا.

شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت سے پہلے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی، رانا ثنااللہ اور ترجمان مریم اورنگزیب لاہور ہائی کورٹ موجودتھے‘لاہور ہائی کورٹ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ وقت میں عوام دشمن چور حکومت مسلط ہے اُ ن کا مزید کہنا تھا کہ عوام دشمن بجٹ قائد عوام کی آواز کو بند کرنے کے لیے ہے، کنٹینروں پر ملک بھر کو بند کرنے والے اس شخص نے پورے ملک کو منجمد کر دیا ہے.
رانا ثنااللہ نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جوکہ قانون کے مکمل خلاف ہے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف محب الوطن شہری ہیں، اگر وہ ضمانت لینا چاہتے ہیں تو ی انکا قانونی حق ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں