the-death-toll-from-corona-began-to-rise

کوروناسے اموات کی شرح بڑھنے لگی

کوروناسے اموات کی شرح بڑھنے لگی

کورونا وائرس روز با روز بڑھتا ہی جا رہا ہے پاکستان بھر میں اس وائرس مریضوں کی مجموعی تعداد83 ہزار 292 ہوگئی جب کہ اس 1729 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 17 ہزار 370 ٹیسٹ ہوئے جب کہ مجموعی طور پر 5 لاکھ 95 ہزار 334 ٹیسٹ ہوں چکے ہیں۔
کہاں کتنے مریض ہیں۔
سندھ میں کورونا کے سب سے زیادہ مریض ہیں جہاں متاثرہ مریضوں کی تعداد 32 ہزار 910 تک ہو چکی ہے۔ پنجاب میں 29 ہزار 489، خیبر پختونخوا میں 11 ہزار 373، بلوچستان میں 4 ہزار 740، اسلام آباد میں 3 ہزار 188، گلگت بلتستان 824 اور آزاد کشمیر میں 284۔

کہاں کتنے لوگ ہلاک ہوئے۔
کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئیں جہاں 570 افراد اس دُنیا سے چلے گئے۔ سندھ میں 526، خیبر پختونخوا میں 490، اسلام آباد میں 34، گلگت بلتستان میں 12، بلوچستان میں 49 اور آزاد کشمیر میں 7 ۔
: احتیاطی تدابیر
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں