the-number-of-corona-patients-has-risen-to-93983

کورونا کے مریضوں کی تعداد 93 ہزار 983ہو گئی

کورونا کے مریضوں کی تعداد 93 ہزار 983ہو گئی

پاکستان بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 93 ہزار 983 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4734 نئے کیسزسامنے آئے اور 97 مریض کی اموات ہوئی۔

کورونا کے مریضوں کی تعداد 93 ہزار 983 اور اموات کی تعداد 1935تک جا پہنچی ہے جب کہ 32 ہزار 581 مریض صحت مند ہو کر گھر جا چکے ہیں۔
:کہاں کتنے مریض ہیں
سندھ میں 34 ہزار 889، پنجاب میں 35 ہزار 308، خیبر پختونخوا میں 12 ہزار 459، بلوچستان میں 5 ہزار 776، اسلام آباد 4 ہزار 323، آزاد کشمیر میں 345 اور گلگت بلتستان میں 897 ۔
:احتیاطی تدابیر
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں