who-told-the-truth-of-the-whole-story-of-their-lust

کس کس نے اپنی ہوس پوری کی ساری کہانی کا سچ سامنےآ گیا

کس کس نے اپنی ہوس پوری کی ساری کہانی کا سچ سامنےآ گیا

امریکی شہری اور بلاگر سنتھیا رچی نے سابق وزیر داخلہ رحمن ملک پر ان کے ساتھ زیادتی کرنے کا الزام لگایا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے ویڈیو بیان میں سنتھیا رچی نے کہا تھا کہ 2011 میں وزیر داخلہ رحمن ملک نے انھیں اپنی ہواس کا نشانہ بنایا تھا۔ اپنے ایک ٹوئٹ میں سنتھیا نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ اس واقعے سے متعلق امریکی سفارت خانے کو بھی آگاہ کیا تھا لیکن اس وقت پاکستان اور امریکا کے مابین ’’پیچیدہ‘‘ تعلقات کی وجہ سے یہ واقعہ کھل کے سامنے نہیں آیا۔ سنتھیا کا مزیدکہنا ہے کہ ان کے پاکستانی منگیتر نے اس حوالے سے حقیقت سامنے لانے کے لیے ان کا ساتھ دیا تھا۔

سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر صحت مخدوم شہاب الدین پر بھی ایوان صدر میں ان کے ساتھ زیادتی کا الزام عائد کیا ہے ۔
اس حوالے سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سنتھیا رچی کے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم کی حیثیت میں ایسا کوئی قدم اُٹھا نہیں سکتا۔ وہ سوشل میڈیا پربہت سے الزامات کی بوجھاڑ کر رہی ہے اور انہوں نے بطور خاتون شہیدمحترمہ بے نظیر پر بھی سنگین الزام لگائے ہیں۔
دوسری جانب سنتھیا رچی نے دعوی کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت انہیں خاموش کروانے کےلئے مسلسل ڈرا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں