some-principles-to-be-happy-in-life

زندگی میں خوش رہنے کے چند اُصول

زندگی میں خوش رہنے کے چند اُصول

اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورت حال میں’خوش رہنے ‘کا لفظ استعمال کرنا عجیب سا لگتا ہے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ خوشی کے بغیر انسانی زندگی نا مکمل ہے۔ جب تک ہم اس لفظ خوشی سے خود کو ایک بار پھر روشناس نہیں کرائیں گے، تب تک ہم ذہنی طور پر وبا کے اثرات سے باہر نہیں نکل پائیں گے۔

اس دُنیا میں خوش رہنے کے کچھ اُصول ہیں جن کو اپنی زندگی میں شامل کر کےآپ اپنی زندگی خوشیوں سے بھر سکتے ہیں۔
مثبت سوچ
اگرآپ خوشی کو لمبےعرصے کے لئے اپنی زندگی میں رکھنا چاہتے ہیں تو آپ مثبت سوچ اپنائیں۔ہرمنفی سے منفی اور بُری سے بُری بات سے بھی مثبت پہلوڈھونڈنے کی عادت بنا لیں۔
چھوٹی سے چھوٹی کامیابی کو اہمیت دیں
زندگی میں خوش ہونے کے لیےکبھی بھی کسی بڑی خوشی یا کسی عظیم کامیابی کا انتظار کرنا اور اس کے ہونے کے عمل کو دیکھتے رہنا کبھی آپ کو حقیقی خوشی نہیں دے سکتا۔ اس لئے ضروری ہے کہ چھوٹی چھوٹی کامیابیوں کو بھی اتنی خوشی منائیں جیسے آپ نے آسکر ایواڈ جیت لیا ہو ۔
تخلیقی سوچ اپنائیں
انسان کی سوچ کا اس کی زندگی پر بہت گہرا اثر ہوتا ہے۔ اگر معاشرے کی اُسی گھٹیا فکر سے ہٹ کر تخلیقی سوچ رکھیں گے تو یہ چیز آپ کی زندگی میں خوشی دے گی مثلا تخلیقی سرگرمیاں مثلاً لکھنا، رنگ آمیزی وغیرہ۔
اپنی خامیاں قبول کریں 
جب تک اپنی ذات کی خامیوں کو کھلے دل سے قبول نہیں کرتے آپ اس وقت تک کامیاب اور خوش نہیں ہو سکتے ۔ایک بات ہمیشہ ذہن میں رکھیں کہ دنیا میں کامل انسان صرف آپ ﷺ ہیں۔ باقی سب خوبیوں اور خامیوں کا پتُلا ہیں
اپنی مرضی کا کام منتخب کریں
اللہ کی دی ہوئی صلاحیتوں کوکبھی بھی ضائع مت کریں جو آپ کی طبیعت کے مطابق نہ ہو۔ ہمیشہ اس کام کا انتخاب کریں جس میں آپ کو دلچسپی ہو تا کہ آپ اس کام کے ساتھ انصاف کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں