singer-hadiqa-kiani-ertugrul-ghazi

گلوکارہ حدیقہ کیانی کا ارطغرل غازی کو انوکھا خراج تحسین

گلوکارہ حدیقہ کیانی کا ارطغرل غازی کو انوکھا خراج تحسین

کراچی:پاکستان کی نامور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ترکش ڈرامے ’’ارطغرل غازی‘‘ کو ایک نئےانداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پاکستانی’’ارطغرل غازی‘‘ کے دیوانے ہوگئے ہیں اور سوشل میڈیا پر اکثر اس ڈرامے اور ڈرامے کے فنکاروں سے اپنی محبت ثبوت دیتے نظرآتے ہیں۔ ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پسند کرنے والوں میں پاکستان کی مشہور گلوکارہ حدیقہ کیانی بھی سرفہرست ہیں۔

حدیقہ کیانی نے ٹوئٹر پر ایک ترک گانا شیئر کیا جسے انہوں نے 2005 میں ترکی کے شہر استنبول میں اے کے ایم اوپیرا ہاؤس میں گایا تھا۔ اس کو شیئر کرنے کے ساتھ حدیقہ نے لکھا مجھے 2005 میں یہ گانا گانے کا اعزاز حاصل ہو ا۔ اور اب میں نے ’’ ارطغرل‘‘ سیریز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اس گانے کوایک نئے طریقے سے گایا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ حدیقہ کیانی نے پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات کو ہمیشہ مستحکم رہنے کی بھی خواہش کا اظہار کر ڈالا۔
یاد رہے کہ ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ اس عظیم شخصیت کے بارے میں ہے جو سلطنت عثمانیہ کے بانی عثمان اول کے ابا جان تھے۔ آج بھی انہیں ارطغرل غازی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
اسی وجہ سے وزیراعظم عمران خان نے مسلمانوں کی فتوحات پر مبنی اس ڈرامے کو اردو ڈبنگ کے ساتھ چلانے کی ہدایت کی تھی تاکہ نوجوان اسلامی اقدار، ثقافت اور فتوحات سے روشناس ہوسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں