ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ، سٹاک مارکیٹ میں بہتری کی ہوا چل پڑی

ایچ پی (بزنس ڈیسک) : کاروباری دُنیا میں‌ ہل چل روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ سامنے آگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسے بڑھنے کے بعد 224 روپے71 پیسے کی قیمت پر بند ہوا اور گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ سامنے آیا جس کے بعد ڈالر 224 روپے 70 پیسے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ نظر آیا جس کے بعد ڈالر 234 روپے 25 پیسے کا فروخت ہوا۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 35 پیسے کا اضافہ ہوا۔

اس کے ساتھ ساتھ سٹاک مارکیٹ میں کاروباری رجحان مثبت نظر آیا، کاروبار کے تیسرے روز مارکیٹ میں 23 پوائنٹس اضافہ اور جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار737 پوائنٹس کی سطح پر آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں